The Diary Game 🌹|| 6- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in Steem For Pakistan2 years ago

میرے اسٹیم اٹ کلچر کے تمام بہن بھائیوں کو میری طرف سے سلام امید کرتا ہوں سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور بہت اچھے ہونگے میں آج ایک بار پھر آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور میں اپنا گزرا ہوا دن اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں

IMG_20220706_220240.jpg

IMG_20220413_185918.png

میں آپ لوگوں کے ساتھ اج بھی اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے کے لیے حاضر ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو تھوڑی دیر موبائل استعمال کرنے کے بعد میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ بادل ☁️ چھائے ہوئے تھے اور بارش انے والی تھی میں نے جب مرغوں کو کھلایا پلایا تو ابھی تھوڑی دیر گزری تھی کہ بارش شروع ہوگئی تو میں بھی باہر نکلا اور بارشِ میں بھیگتا رہا جب بارش رکی تو میں اپنے کزن کے پاس پہنچا تو اس نے کہا کہ تیاری کرو چلتے ہیں میں نہایا اس کے بعد ہم تین کزن دوکان کی طرف روانہ ہو گئے


جب ہم دوکان پر پہنچے تو میں تھوڑی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا اس کے بعد ہمارے علاقے کے دو آدمی آئے انہوں نے موبائل ٹھیک کروانا تھا کچھ دیر بعد جب میرے استاد محترم پہنچے تو انہوں نے موبائل دیا موبائل بلکل ٹوٹا ہوا تھا تو پہلے استاد محترم اس کا یونٹ لے کر آئے اس کے بعد اس کا رنگ بھی ٹیڑا تھا یونٹ فٹ نہیں ہو رہا تھا تو اور تو مجھے استاد محترم نے کہا کہ تم جا کر اس کی رنگ اور بیک کور نیا لے آؤ اور میں اس کا فنگر اور بیک کیمرہ ڈھونڈتا ہوں تو میں قریبی ایک اسیسریز کی دوکان سے رنگ اور بیک کور لے کر آ گیا اور پھر میرے استاد محترم نے اسے ٹھیک کر دیا

اس کے بعد ہم اور کام میں مصروف ہو گئے میرا استاد گھر سے ایک موبائل لے کر ایا تھا جس کا چارجنگ جیک ٹوٹا ہوا تھا تو مجھے وہ موبائل دیا اور خود باہر چلا گیا تو میں نے اس موبائل کو اوپن کیا ٹوٹا ہوا جیک اتار اور پھر نیا جیک لگا رہا تھا کہ استاد محترم ایک اور موبائل لے کر آ گئے جو ان کے استاد نے انہیں دیا کے ٹھیک کر دو تو ہم اس پر کام کر رہے تھے کہ میں نے تھوڑی دیر کے لیے اجازت لی اور میں نے دو موبائل بھی اٹھائے اپنے دوست کی دوکان پر چلا گیا جو کہ بازار کے قریب ہے وہاں پہنچا تو اور پر سے ایک اور دوست کا فون آ گیا اس نے کہا کہ میں آپ کی دوکان پر کھڑا ہوں کچھ کام ہے واپس آ جاؤ تو میں واپس روانہ ہو گیا


جب رابی سینٹر پہنچا تو ان کا کام کیا اور کھانا بھی کھانے کے لیے نہیں جا سکا کیونکہ آج کام بہت زیادہ تھا تو میں نے قریبی ایک ساتھی کو کہا جو کہیں جا رہا تھا میں نے اسے کہا کہ میرے لیئے سموسے لیتے انا لیکن جب وہ دوکان پر واپس آیا تو اس نے بریانی اور چائے کا آرڈر دیا اور پھر مجھے بلایا تو میں استاد محترم سے اجازت لے کر چلا گیا وہاں دوست کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھائی اور چائے پینے کے بعد کافی دیر تک گپ شپ کرتے رہے تو مجھے استاد بلانے چلا گیا واپس آ کر پھر کام کرنے لگ گئے کیونکہ آج موسم پیارا تھا گرمی بھی نہیں تھی

تھوڑی دیر گزری تھی کہ ایک پشتون ایا جو کہ بہت دور سے آیا تھا اس نے بتایا کہ میرا گھر کے پی کے اور پہنچاب کی سرحد پر ہے اور میرا موبائل خراب ہوا تو وہاں کے مکینک کو دکھایا مگر اس نے اور زیادہ خراب کر دیا تو ہم اس کا موبائل ٹھیک کر رہے تھے کہ اور آدمی ٹوٹا ہوا موبائل لے آ گیا تو مجھے استاد محترم نے کہا کہ اس کا یونٹ پتا کرو ملے گا میں ایک سپیئر پارٹس کی دوکان پر گیا جو کہ وہیں قریب میں ہے تو انہوں نے کہا کہ ملے گا مگر جب میں موبائل کھول کر لے گیا تو انہوں نے تلاش کیا مگر نہیں ملا تو میں نے ایک اور دوکان سے خریدا اور لے کر آ گیا

IMG_20220706_215855.jpg

ابھی دوسرے پشتون کا موبائل ٹھیک کرنا تھا کہ مجھے بڑے کزن نے بلایا لیا ہم وہاں پر چار کزن کام کرتے ہیں سب سے چھوٹا میں ہوں تو مجھے سب کے کام کرنے پڑتے ہیں جن میں میرا استاد بھی شامل ہے تو مجھے بڑے کزن نے بلایا اس کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا مجھے کہا کہ اسے یہ موبائل بیچ دو جو اس کے پاس ہے تو میں نے وہ موبائل اٹھایا اور بیچ کر واپس آ گیا اور آج ہمیں کام کرتے کرتے شام ہو گئی حالانکہ ہر روز ہم ٹائم پر واپس آ جاتے ہیں تو ہم نے دوکان بند کی اور ایک میڈیکل سٹور سے میرے استاد نے کچھ سامان لیا

IMG_20220706_193254.jpg

اس کے بعد وہیں قریب میں ایک فروٹ کی ریڑھی والا کھڑا تھا اس سے کچھ فروٹ لینے کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے کچھ دیر سفر تے کرنے کے بعد ہم گھر پہنچے تو شام کا کھانا کھایا اس کے بعد ایک دوست کا فون آیا کچھ دیر اس کے ساتھ باتیں کیں اور پھر میں اور میرا کزن ہم دودھ والی بوتلیں پینے کے لئے چلے گئے بوتلیں پینے کے بعد گھر واپس آئے تو میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات دعاؤں میں یاد رکھیں انشاء اللہ پھر ملاقات ہو گئی

IMG_20220706_193640.jpg

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Sort:  
 2 years ago 

Nice post Dear friend..

 2 years ago 

Shukria 😊

Great publication bro

 2 years ago 

Shukria dost 😊