💕THE DAIRY GAME || 07.04.2023 || FRIDAY 💕

in Steem For Pakistanlast year

💕 بسم اللہ الرحمن الرحیم 💕
💕 شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے 💕

میرے پیارے بہن بھائیوں سردار ساجد کی طرف سے السلام وعلیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ امید کرتا ہوں کہ جتنے بھی اس پلیٹ فارم میں میرے جڑے ہوئے بھائی بہن سب ٹھیک ہوں گے اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خیر و عافیت میں رکھے اور تمام ناگہانی آفت سے دور رکھے اور آپ لوگوں کو کبھی بھی کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے آج کل رمضان المبارک ہے اسپیشل اپنی بہن بھائیوں کو میں ہر رمضان المبارک کے کے اندر ضرور دعاؤں میں یاد رکھوں گا اور امید کرتا ہوں کے آپ بھی مجھے دعاؤں سے ضرور نوازیں گے

![IMG_20221101_110434_163.jpg](https://cdn.steemitimages.com/DQmSw8ixan6GKSxp6b9sFxmUVSQfbPFLgjkhFs6d7hT5sWf/IMG_20221101_110434_163.jp

ائیے دوستو پہلے کی طرح آج بھی میں اپ لوگوں کے ساتھ اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو شروع کرتے ہیں دوستو کل کی سحری کے بارے میں صبح تجدد نماز پڑھنے کے لئے اٹھا صبح اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے تہجد کے لیے اٹھایا نماز تہجد پڑھی اور اللہ سے خوب رو کے دعا کی اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی اور نیت کی اور سب گھر والوں نے مل کر مکھن کے ساتھ چوری بنا کر کھانا کھایا تھوڑی دیر گزرنے کے بعد نماز فجر کی اذان ہوئی اور تازہ وضو کرکے نماز فجر کے لیے مسجد تقوی کے لیے روانہ ہوگئے پاکستان میں نماز فجر کا وقت پانچ پنتالیس ہے نماز فجر ادا کی اور اس کے بعد کچھ ٹائم ادھر بیٹھ کے کہتے ہیں کہ پانچ یا دس منٹ مسجد میں اسی حالت بیٹھنا چاہیے اس کے بعد ادھر ہی قرآن پاک کی تلاوت کی اور سورۃ کہہف کی تلاوت کی کیونکہ جمعۃ المبارک تھا اور جمعۃ المبارک کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرنا لازمی ہے تلاوت کر کے تھوڑی دیر ادھر بیٹھ کر دین کی باتیں سنیں اور پھر اللہ کا نام لے کر گھر کی طرف روانہ ہوگئی

IMG_20221029_124752_042.jpg

گھر پہنچ کر فزیکل ایکسرسائز وغیرہ کی جو روزانہ کا معمول ہے اس کے بعد کچھ دیر کے لئے موبائل یوز کیا میں فیس بک یوٹیوب گوگل اکاؤنٹ پر ڈیلی بیس پے دو تین گھنٹے کام کرتا ہوں اور اس کے بعد غسل کیا اور صلوۃ و تسبیح پڑی اور جمعہ کی نماز کی تیاری کی میں بارہ بیس پہ جمعے کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد تقوی میں داخل ہوگیا آج کل رمضان المبارک ہے مسجدوں میں کافی رش ہوتا ہے اس لئے ٹائم سے جانا لازمی ہے کیونکہ بعد میں جگہ نہیں ملتی اور خطبہ سننا بھی لازمی ہے کیونکہ خطبہ سننے سے ایمان تازہ ہوتا ہے نماز جمعہ کے بعد سنتیں ادا کی اور پھر سیدھا قبرستان کی طرف چلا گیا کہتے ہیں کہ دن میں ایک دفعہ قبرستان ضرور جایا کریں کیونکہ آپ کو اس چیز کا پتہ ہونا چاہیے کہ آپ کی اصل جگہ کہاں ہے قبرستان میں جا کر سورہ فاتحہ پڑھیں فور دعا فرمائیں پھر سیدھا گھر کی طرف لوٹا

IMG_20221007_174744_272.jpg

کچھ دیر کے لیے آرام فرمایا اور دوبارہ اٹھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی قرآن پاک کی تلاوت کرتے کرتے نماز عصر کی آواز کانوں میں گونجی اور قرآن مجید کو بند کر کے دعا کر کے رکھ دیا اور تازہ وضو کیا اور نماز عصر کے لیے مسجد تقوی کے لئے روانہ ہوگیا مسجد تقویٰ ہماری ہمارے گھر سے تقریبا پانچ منٹ کے فاصلے پر ہے جو آسانی سے باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں نماز عصر ادا کی اور دوبارہ اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے گھر کے قریب پہنچتے ہی شوروغل کی آواز گونجنے لگی کیونکہ رمضان المبارک میں عصر کے بعد افطاری کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہے ہر کوئی افطار کی تیاری میں مصروف ہو جاتا ہے دائیں بائیں جتنے بھی گھر ہیں سارے ہی مصروف ہو جاتے ہیں عصر کی نماز کے بعد یہ ماہ رمضان ایسا مبارک مہینہ ہے جو سب کو اکٹھا کر دیتا ہے اور اس مہینے میں ایسی فروٹ گھر آتے ہیں جو ہمارے بس میں نہیں ہوتے پھر بھی گھر آ جاتے ہیں رمضان مبارک کی برکت سے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ پاک نے ہمیں ایسی نعمتوں سے نوازا ہے جس کے بارے میں ہم کبھی سوچ نہیں سکتے

Snapchat-804515666.jpg

سب اکٹھے ہو کر افطار کے لیے بیٹھ گئے کچھ دیر کے بعد اذان شروع ہوئی اور سب نے مل کر نیت کی اور افطاری کی تیاری کی افطاری کے بعد کوشش کیا کریں گے دل سے رو رو کے دعا مانگنا کریں کیونکہ اس ٹائم ہر دعا قبول ہوتی ہے افطاری سے فارغ ہوتے ہی نماز کی تیاری کی اور نماز کے لیے روانہ ہوگئے اور واپسی پے کھانا کھانا سب مل کر بیٹھ گئی ہمارے علاقے کی سب سے مشہور چیز یہاں کے کباب بہت مشہور ہیں جب بھی آپ ہمارے علاقے کا وزٹ کریں تو کباب کھانا نہ بولے سب نے مل کر کباب کے ساتھ روٹی کھائیں اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ہم اس قابل نہیں تھے جو اللہ نے ہمیں اس ماہ مبارک مہینے میں عطا کیا

Snapchat-1718153747.jpg

ہم سارا دن اللہ کا شکر ادا کرتے رہے وہ بھی کم ہیں آپ سب دوستوں کے لئیے میں ایک میسج چھوڑنا چاہتا ہوں کہ ماہ رمضان میں ہمیشہ کوشش کیا کریں کہ اللہ کو زیادہ سے زیادہ یاد کیا کریں کیا پتا اگلا رمضان مبارک ہمارے نصیب میں ہے یا نہیں میرے تمام دوستوں سے ریکویسٹ ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو اس رمضان مبارک کے خوبصورت مہینے کے صدقے مجھے معاف فرما دے یہ تھی ہمارے کل کے دن کی مصروفیات جو آپ کے ساتھ شئیر کی اللہ پاک ہر مسلمان کو ایسی مصروفیات نصیب کرے آمین ثم آمین عید کرتا ہوں کو آپ کو میری یہ مصروفیات پسند آئی ہوگی تو پلیز نیو اس پلیٹ فارم پر آپ مجھے ضرور ووٹ کریں

              💕    Allah afiz 💕

💕Thanks for Reading 💕
💕Be Regards sardarsajid 💕

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 65970.60
ETH 2685.59
USDT 1.00
SBD 2.86