Siz Weekend Diary Game || 3_7_2022_|| Club5050 By hammad44 🌹

in Steem Infinity Zone2 years ago

❣️❣️اسلام و علیکم ❣️❣️

اسٹیم اٹ کے سب دوست کیسے ہیں امید کرتا ہوں سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے اور بہت اچھے ہوں گے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے تمام دوستوں کو ہمیشہ ہنستا کھیلتا رکھے اور شاد و آباد رکھے ہمیشہ خوش رہیں کسی بھی دوست بھائی بہن کو کوئی تکلیف یا مصیبت کا سامنا نہ ہو جسے وہ برداشت نہ کرسکے تو ہم پر رحم فرمائے اللّٰہ رب العزت ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں آپس میں اتفاق نصیب فرمائے اور ہمیں اپنے والدین کا فرمانبردار بنائے اور ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ہو میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ قیامت کے دن ہمیں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن شفاعت نصیب فرمائے آمین ثم آمین

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_20227320191624.png

IMG_20220413_185918.png

دوستو میں اج بھی پہلے کی طرح اپنا گزرا ہوا دن آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں میں آج صبح فجر کی اذان کے وقت اٹھا تو میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی پھر میں اور میرا بڑا بھائی ہم دونوں گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے وہاں پہنچے کے بعد ہم کام میں مصروف ہو گئے گرمی بہت زیادہ تھی مگر کام بھی کرنا تھا تو ہم نے تقریباً ایک گھنٹے تک کام کاج کیا محنت مزدوری کی اس کے بعد سامان لوڈ کیا اور واپس روانہ ہو گئے جب ہم گھر کے قریب پہنچے تو میرا بھائی گھر چلا گیا اور میں دوسرے شہر پہنچا سامان ایک جگہ پر دینا تھا وہ دینے کے بعد گھر واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد گھوڑا گاڑی کھولی اور بیٹھ گیا

IMG_20220703_201433.jpg

تھوڑی دیر بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے ان کی جگہ باہر بنانی تھی کیونکہ اب کمروں میں تو بہت زیادہ گرمی ہوتی ہے تو میں کافی دیر تک لگا رہا پھر ان کے پنجرے چھاؤں میں رکھے اور مرغوں کو پنجروں میں بند کرنے کے بعد میں نے چائے پی اور پھر ان کے لیے آٹا بنایا پہلے چھوٹے بچوں کو کھلایا پلایا اور پھر بڑے مرغوں کو کھلایا پلایا ان کی دیکھ بھال کرنے کے تھوڑی دیر بعد میں نہایا دوکان پر جانے کی تیاری کی اور جب میں اپنے کزن کے پاس پہنچا تو وہ بھی تیار تھا ہم دونوں دوکان کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم میانوالی شہر پہنچے تو میرے کزن نے کہا کہ غلہ منڈی جاناں ہے مجھے کچھ بیج لینا ہے تو ہم غلہ منڈی پہنچے بیج لینے کے لیے ہم

IMG_20220703_092147.jpg

دوکان پر پہنچے تو میرا استاد محترم ابھی تک نہیں ایا تھا وہ کسی کام سے گیا ہوا تھا تو میں کافی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا جب میرا استاد ایا تو ہم نے کام شروع کیا ہم موبائل ٹھیک کرنے بیٹھ گئے تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد ہم نے چائے پی کیونکہ چائے کے بغیر کام کرنا ہمارے مشکل ہے اور پھر دوپہر کا کام میں مصروف رہے اور پھر ہم تین آدمی ہمارے ساتھ ہمارا ایک دوست تھا ہم دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے قریبی ایک ہوٹل پر پہنچے میرے استاد محترم نے ہوٹل والے کو فون کر کے کڑاھی بنانے کا کہا تھا تو ہم جب وہاں پہنچے تو ہمارا کھانا تیار تھا ہم نے کھانا کھایا اور پھر چائے پی تھوڑی دیر بعد ہم دوکان پر واپس آئے

IMG_20220703_132409.jpg

IMG_20220703_164156.jpg

واپس آئے تو تھوڑی دیر بعد ایک میرا ایک دوست آیا اس کے ہاتھ میں کیپیڈ والا ایک فون تھا جس کی ایل سی ڈی ٹوٹی ہوئی تھی تو میرے استاد محترم نے کہا کہ اسے اوپن کرو اوپن کرنے کے بعد میں نے اس کی ٹوٹی ہوئی ایل سی ڈی اتاری اور ڈبے میں سے اس کے ساتھ والی ایل سی ڈی لگائی مگر اس نے کام نہیں کیا تو مجھے استاد محترم نے کہا کہ اب مجھے دے دو میں اسے ٹھیک کرتا ہوں استاد محترم نے ایل سی ڈی لگا دی اور پھر میں نے موبائل بند کیا اس کے بعد ایک بہت ہی پرانا سا سیمسنگ کمپنی کا موبائل پڑا تھا جو کہ خراب تھا تو استاد نے کہا کہ اسے ٹھیک کرتے ہیں اس نے اپنے بچوں کو دینا تھا تو ہم نے اسے ٹھیک کیا پھر اس کے اندر بیٹری نہیں تھی تو میں نئی بیٹری اور اس کی کیسنگ لے کر ایا اور اس طرح سے ہم نے وہ موبائل ٹھیک کیا

IMG_20220703_164202.jpg

اور پھر تھوڑی دیر بعد ہم نے چھٹی کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم گھر پہنچے تو میں معمول کے مطابق اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے چھوٹے بچوں کو کھولا ان کے لیے آٹا بنایا میں انہیں صبح شام آٹا ضرور کھلاتا ہوں کیونکہ اس سے وہ جلدی بڑے ہوتے ہیں اور یہ گرمیوں میں ٹھیک رہتا ہے اس کے بعد میرا ایک کزن آ گیا تو کافی دیر تک گپ شپ کی اس کے بعد میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ کر موبائل یوز کرتا رہا جب شام کے کھانے کا وقت ہوا تو میں گھر سے گیا نہایا نہانے کے بعد میں نے کھانا کھایا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات دعاؤں میں یاد رکھیں انشاء اللہ پھر ملیں گے

🌹🌹
Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

Sort:  
 2 years ago 

Hi Dear 💐....

We also here to support our friends through our community which name is Steemit Graphics Community.

Click & Join us :
https://steemit.com/trending/hive-123895

Admin : Faran-nabeel & Sameer07

Let's join us and grow together. keep sharing your skills and earn steem..

Polish_20220703_011507071.png

Contact : Discord : farannabeel#8111 / Whatsapp

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 59110.01
ETH 2990.61
USDT 1.00
SBD 3.72