Home remedy for back ache, My backbone medicine, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج اس بلاگ میں کمر کے درد کی دوا کی ترکیب لے کر ائی ہوں۔ویسے تو میں نے یہ دوا بہت دفعہ استعمال کی ہے لیکن اس دفعہ مجھے کافی عرصے کے بعد اس دوا کو استعمال کرنے کا خیال ایا۔وہ بھی اس وجہ سے کیونکہ میری کمر کے درد نے مجھے بہت پریشان کر رکھا ہے۔میں کہیں بھی جانے انے سے پہلے اپنی کمر پہ بیلٹ کس کے باندھنا ضروری سمجھتی ہوں یا پھر گھر میں بھی کوئی بڑا اور محنت طلب کام کرنے لگوں تو پہلے کمر کو بیلٹ کے ذریعے کس کے باندھ لیتی ہوں تاکہ میری کمر میں درد نہ ہو۔
یہی وجہ ہے کہ میری بہن نے مجھے یہ نسخہ بتایا جو کہ میں اج اپ کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہوں کیونکہ یہ بہت فائدہ مند نسخہ ہے۔
کمر درد کا نسخہ
اشیاء
گوند کتیرا
گوند ببول
کمر کس
گھی
دو چمچے گھی گرم کریں۔
گود کتیرا چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں ڈال کر فرائی کریں۔
جب گوند پھول جائے تو اس کو نکال لیں۔
اب فرائی پین میں مزید دو چمچے گھی ڈالیں اور گوند ببول کو بھی فرائی کر لیں۔
اسی طرح دو چمچے گھی ڈال کر کمر کس بھی فرائی کر لیں۔
اب گوند کے موٹے پیس کو ماربل کی کونڈی میں کوٹ لیں۔
باقی سارا مشین کی کٹوری میں باریک پاؤڈر بنا لیں۔
گوند ببول کے موٹے ٹکڑوں کو کھرل اور باریک ٹکڑوں کو کٹوری میں باریک پیس لیں۔
تمام باریک پسے ہوئے پاؤڈر کو ایک برتن میں مکس کر لیں۔
کسی صاف ستھرے جار میں ڈھک کے رکھ دیں۔
روزانہ ایک کپ گرم دودھ میں ادھی چمچی ڈال کر پییں۔
یہ ایک پر اثر دوا ہے جو کہ کمر کے درد کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے مجھے امید ہے کہ اپ لوگ بھی اس دوا کو تیار کر کے استعمال کریں تو ضرور فائدے میں رہیں گے۔
میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی۔















