Homemade yoghurt, Recipe, Pakistan
السلام علیکم،
میں اج کافی دنوں کے بعد اپنا بلاگ لکھنے کے لیے تیار ہوئی ہوں۔کیونکہ پچھلے دنوں میں اپنے گھر کی تیاری میں مشغول تھی۔دن رات محنت کر کے ہم نے اپنی رہائش کے قابل گھر بنایا اور اب الحمدللہ اس گھر میں شفٹ بھی ہو گئے ہیں۔
گھر میں شفٹنگ کے بعد میری یہ پہلی پوسٹ ہے جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔اپنے گھر میں کام کرتے ہوئے جو خوشی کا احساس ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔خاص طور سے اس شخص کے لیے جس نے بہت عرصہ کرائے کے گھروں کی تنگی برداشت کی ہو۔میری خوشی بھی کچھ اسی طرح کی ہے جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔
اپنے گھر کے کچن میں پہلی دفعہ کوئی چیز ایسی بنا رہی ہوں جو کہ اسٹیمیٹ پر شیئر کرنے کے قابل ہے۔
گھر میں تازہ دودھ سے دہی جمانا
میں اپ کو مرحلہ وار تمام اسٹیپ بتاؤں گی اور بہترین اور میٹھی دہی جمانے کا طریقہ سکھاؤں گی۔
سب سے پہلے دودھ کو اتنا گرم کریں کہ انگلی ڈال کر محسوس کرنے پر دودھ کی گرمی انگلی کو محسوس ہو۔
جب دودھ اتنا گرم ہو جائے کہ انگلی کے اوپر اس کی گرمی محسوس ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں اور جس ڈبے میں دہی جمانی ہے اس کو دھو کے خشک کر لیں۔
اب پہلے سے جمی ہوئی دہی میں سے تھوڑی سی دہی یعنی کہ ایک چمچے کے برابر دہی لے کر دھلے ہوئے ڈبے میں ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
اب پھینٹے ہوئے دہی میں نیم گرم دودھ اونچائی سے اس طرح ڈالیں کہ دہی میں تھوڑا سا جھاگ بن جائے۔
اس کے بعد ڈبے کا ڈھکنا جو کہ ایئر ٹائٹ ہو اچھی طرح بند کر دیں۔
اب ڈبے کو کسی گرم کپڑے یعنی تولیہ یا سویٹر وغیرہ میں لپیٹ کے اچھی طرح سے ڈھک دیں۔
اور ڈبے کو کسی گرم جگہ پر رکھ دیں اس طرح کے اس کو چھ سے اٹھ گھنٹے تک کوئی بھی نہ ہلائے۔
یاد رکھیں گے اگر دہی کو جمنے کے دوران ہلا دیا جائے تو وہ نہیں جمتی اور بلکہ دودھ ویسا ہی رہتا ہے جیسے پہلے تھا۔
سردیوں میں جمانے والی دہی کو نہ صرف گرم کپڑے میں لپیٹنا پڑتا ہے بلکہ کسی خاص گرم جگہ پہ رکھنے کے لیے بھی احتیاط کرنی چاہیے اس کے علاوہ گرمی میں اگر دہی جمائیں تو اس چیز کی احتیاط نہیں کرنی پڑتی اور نہ ہی زیادہ وقت درکار ہوتا ہے سردی میں کم از کم چھ سے اٹھ گھنٹے کا وقت چاہیے ہوتا ہے جبکہ گھر میں بھی چار سے پانچ گھنٹے میں دہی جم جاتی ہے۔
زبردست اور سولڈ دہی تیار ہے۔یہ تقریبا چھ گھنٹے کا ٹائم لے کر تیار ہوئی ہے۔
میرے کچھ ساتھی انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔
@dasudi
@sadaf02
@jyuti











