ہمارے بیٹسمین بچارے Our batsman :(

in #steem7 years ago

ہمارے بیٹسمین کس قدر بدحواس ہو کے کھیل رہے تھے . وہ اس تصویر میں دیکھ لیں . یہ شائد بابر اعظم ہے . جس کا بیٹ پیچھے رہ گیا اور یہ خود آگے نکل کے رن آوٹ ہو گیا . انڈیا کے پیج والے مذاق اڑارہے ہیں کہ کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتیں . جیسا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی بونگیاں اور بدحواسیاں ...پہلے یہی حرکتیں انضی بھائی کیا کرتے تھے. کوئی نہیں بچو ... کل تک تم لوگوں کی اوقات بھی سامنے آ جائے گی . تمہارے بڑے سورما بیٹسمین ، پجارا اور مرلی وجے جو انڈین وکٹس پہ آوٹ ہونے کا نام نہیں لیتے اور سنچریاں مارتے ہیں . اور وہ روہت شرما جو انڈین وکٹس پہ باقاعدہ بدمعاش بن کے مخالف بولرز کی کٹ لگاتا ہے . ڈبل ڈبل سنچریاں مارتا ہے . اس کو بھی دیکھا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی تیز وکٹوں پہ کیسے بھیگی بلی بنا ہوا ہے . فلینڈر ، ربادا ،مورکل ان کو ہلنے نہیں دے رہے . ابھی ساؤتھ افریقہ نے سنچورین ٹیسٹ میں ڈھائی سو پلس کر لیا ہے . افریقہ کا یہاں ریکارڈ ہے کہ ٹوٹل ہونے والے بائیس ٹیسٹ میں سے سترہ ٹیسٹ جیت کے بیٹھا ہے . انڈیا والو ... افریقہ کو ٹیسٹ ہراو تو پھر تمہیں مانیں گے . ورنہ اپنے گھر میں ساری بلیاں شیر ہوتی ہیں . بڑے ٹرول کر رہے ہو . فکر نہ کرو . دو تین دن میں ہماری بھی ٹرول کرنے کی باری آ جائے گی . اور اگر تم جیت گے تو ہم واقعی مان لیں گے کہ واقعی تمہاری ٹیم بہت اچھی ہے .