آج ہم نے گندم کی فصل پر کھاد ڈالی ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ۔ ۔ ۔ ۔ شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے اردو سٹیم کے تمام بھائیوں اسلام علیکم مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے اور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہوں گے اور اپنے گھر کے کام کاج میں اور روز مرہ کی زندگی کے حالات میں مصروف ہوں گے اور آپ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہوں گے ہماری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھے کیونکہ انسانوں کو خوش رکھنے سے اللہ رب العزت کی ذات خوش ہوتی ہے کیوں کہ اللہ پاک اپنی نافرمانی تو معاف کر دیتا ہے لیکن جو اس کی مخلوق کو تکلیف دیتا ہے اللہ پاک اس کو اس وقت تک معاف نہیں کرتا جب تک بندہ اس سے خود معاف نہ کردے میں روزمرہ کی روٹین کے مطابق ماں آج صبح سویرے اٹھا اٹھ کر واش روم گیا وہاں واش روم کیا تو وہاں پانی بہت ٹھنڈا تھا کیونکہ سردیوں کا مہینہ ہے میں نے پھر بھی گیزر ان کیا پندرہ منٹ بعد پانی گرم ہو گیا تو میں نے پھر غسل کیا پھر وضو کیا اور باہر آ کر نماز فجر ادا کی بعد میں جائے نماز پر بیٹھ کر اب پاک سے گڑگڑا کر دعا مانگتا رہا پھر میں نے قرآن پاک اٹھایا پھر صورت یاسین کی تلاوت کی کیوں کہ سورج یاسین قرآن پاک کا دل ہے کیوں کہ جو صبح سویرے اٹھ کر سورہ یاسین کی تلاوت کر لی اس کا سارا دن بہت اچھا گزرتا ہے ہر کام میں برکت ہوتی ہے اس کے بعد میں اٹھا اور باہر گیا بہت سردی تھی میں نے تھوڑی سی باہر جا کے واک کی کیونکہ وقت صحت کے لیے بہت ضروری ہے میں گھر واپس آیا تو میرا بیٹا اٹھا ہوا تھا وہ رو رہا تھا میں نے اس کو اٹھایا اور چپ کرانے کی کوشش کی وہ فورا ہی چپ کر گیا پھر میرا ناشتہ تیار ہوگیا پھر میں اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اچھا سا ناشتہ کیا کیونکہ ناشتہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے ناشتے میں مجھے انڈا پراٹھا اور پسند ہے جب ناشتہ میں نے ختم کیا تو میں روٹین کے مطابق اپنے کام بے جانے کے لیے تیار ہوا جیسا کہ میں نے آپ لوگوں کو بتایا کہ میں پیشے کے لحاظ سے کسان ہو ۔میرا آج کا کام تھا گندم کی فصل پہ ڈالنا میں نے کھاد کو اپنے ٹریکٹر پر لوڈ کیا اور اپنی زمین پے لے گیا وہاں جاٹ کے ٹریکٹر سے نیچے کھاد کو اتارا جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں

میرے ساتھ دو مزدور بھی تھے

ہم نے گندم پہ کھاد ڈالنا شروع کر دی سعد جب آدھی کھاد ڈال دیں لیں تو میں اور مزدور دونوں تھک گئے ہم نے سوچا کہ ہم بیٹھ کر چائے پی لیں

تاکہ تھکن دور ہو جائے اور تھوڑا سا ریسٹ آجائے چائے پی کر ہم نے دوبارہ کھاد ڈالنا شروع کر دیا اور ہم نے دو تین گھنٹے مسلسل کام کرکے اپنا کام مکمل کیا کھاد ڈالنا گندم کے لئے بہت لازمی ہے ہم نے جو کھاد استعمال کیا اس کا نام ہے تارا یوریا تارا یوریا کھاد بہت ہی اچھی کھاد ہے اس کا رزلٹ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اس کھاد گندم کی پیداوار بہت اچھی ہوتی ہے کیوں کہ گندم اچھی ہوگی تو ہمیں بھی اپنی محنت کا پھل ملے گا ہم ختم کرنے کے بعد ہم نے سارا سامان اکٹھا کیا اور مزدوروں کو اپنی مزدوری دیں کیوں کہ مزدوروں کو مزدوری اپنا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مل جائے تو وہ بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں کیوں کے ان کے گھر کا سارا خرچہ اسی مزدوری سے ہی چلتا ہے ان مزدوروں کو گھر بھیج کر میں خود بھی اپنا ٹریکٹر لے کر اپنے گھر آ گیا تھوڑا آرام کیا غسل کیا اور نئے کپڑے پہنے پھر ہار کی نماز کا ٹائم ہوگیا تھا میں نے نماز پڑھی میں اپنی فیملی کے پاس بیٹھ گیا ان کو تھوڑا ٹائم دیا لوگ آپس میں تھوڑا بہت ہنسی مذاق کرت

ے رہےاس کے بعدسر کی نماز کا وقت ہو گیا میں نے نماز پڑھی اور اس کے بعد میں بائیک لے کے والی بال کے نیٹ پر چلا گیا وہاں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر میچ کھیلا جو کہ ہم بدقسمتی سے ہار گئے مغرب کی نماز کا ٹائم ہوگیا ہم لوگ نیٹ ختم کر کے سب دوست مسجد میں چلے گئے وہاں نماز مغرب باجماعت ادا کی دعا مانگ کر ہم سب دوست اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے گھر جب ہم پہنچے تو وہاں رات کا کھانا تیار تھا ہم سب لوگ اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھایا اللہ کا شکر ادا کیا اے اللہ ہم تیرا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ تو نے ہمیں رزق حلال عطا کیا کھانا کھانے کے بعد میں تھوڑا باہر چلنے گیا کے رات کا کھانا کھانے کے بعد کہتے ہیں کے پیدل چلنا بہت ہی لازمی ہے اس کے بعد میں واپس گھر آ گیا اور ٹی وی ان کرکے تھوڑی سی نیوز دیکھیں کیوں کہ مجھے خبریں سننے کا بہت ہی زیادہ شوق ہے اس کے بعد نماز عشاء کا وقت ہوگیا میں نے نماز عشاء ادا کی اور دعا مانگیاس کے بعد میں نے سونے کی تیاری کی کیوں کہ مین کام کی وجہ سے بہت زیادہ تھکا ہوا تھا اور میں پھر سو گیا کیوں کہ پھر صبح جلدی اٹھنا ہوتا ہے اور کام پے جانا ہوتا ہےیہ تھی میری آج کی سٹوری امید ہے کہ آپ سب بھائیوں کو میری سٹوری پسند آئے گی اور آپ میری حوصلہ افزائی کریں گے کیونکہ میں اس اردو سٹیم میں نیا آیا ہوں آپ پاک آپ سب دوستوں کا حامی و ناصر ہو اللہ پاک آپ سب دوستوں کو خوش رکھے اور زندگی کے ہر مقصد میں کامیاب کرے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا اللہ حافظ
![IMG20211213122607.jpg](https://cdn.steemitimages.com/DQmdfGZw8iyebvBeUJEtxtVRhUtQocPN