مسجد میں درود پاک کی محفل
بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے نام سے بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میری اردو سٹیم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپ سب بھی خیریت سے ہوں گے روزانہ کے معمول کے مطابق میری اج کی صبح کا اغاز مسجد میں باجماعت نماز سے ہوگا مسجد میں تھوڑا وقت گزارنے کے بعد دعا مانگی اور گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے قران پاک کی تلاوت کی اور اس کے بعد قران پاک کو رکھ دیا اور پھر اپنے موبائل پر قران پاک کی تلاوت لگائی اور قران سننے لگ گیا اس کے بعد میں میرے گھر والوں نے اکٹھے ناشتہ کیا اج ہمارے پڑوس میں ہمارے کزن کا درود پاک کا لاکھ تھا وہاں پر ہم سب گھر والوں کو دعوت تھی لیکن اس سے پہلے کہ موچ میں ہمارے ایک رشتہ داروں کی فوتگی ہو گئی تھی ہم اپنے گھر والوں کے ساتھ وہاں پر چلے گئے وہاں پر نماز جنازہ ادا کی دعا مانگ کر پھر اپنے گھر والوں کو اٹھا کے واپس اگئے اس کے بعد ہم تیار ہو کر اپنے کزن کے گھر چلے گئے وہاں پہنچے تو سب لوگ مسجد میں اکٹھے تھے اور کثرت سے درود پاک پڑھ رہے تھے جیسا کہ اپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں میں بھی وہاں گیا اور اپنی تسبیح نکالی اور درود پاک پڑھنے لگ گیا تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد میرے کزن نے مجھے کہا کہ اپ اپنا موبائل نکالیں اور سب لوگ جو جو درود پاک پڑھ رہے ہیں ان سب سے پوچھتے جائیں اور درود پاک جمع کرتے جائیں گے کہ کتنا درود پاک ہم سب نے مل کر پڑھ لیا ہے
پھر میں نے سب دوستوں سے درود پاک کو پوچھ کر جمع کیا
تو تقریبا دو لاکھ سے بھی زیادہ مرتبہ پڑھا جا چکا تھا اس کے بعد ہمارے استاد محترم نے تھوڑی سی تقریر فرمائی اور درود پاک کی فضیلت میں وسیع بیان فرمایا اس کے بعد دعا مانگی گئی
دعا کے فورا بعد ہم اپنے کزن کی بیٹک پر اگئے وہاں پر لنگر کا بھی وسیع انتظام موجود تھا
جس میں حلوہ اور سالن وغیرہ موجود تھے ہم نے وہاں موجود تمام لوگوں کو تسلی سے لنگر کھلوایا جب تمام بندے مکمل ہو گئے تو پھر ہم سب نے مل کر اکٹھے کھانا کھایا پھر ساری چیزیں سمیٹ کر ایک جگہ پر رکھ دیں پھر ہم بھی تھک ہار گئے اور گھر واپس اگئے نے گھر ا کر چائے پی تھوڑا ارام کیا تو عصر کی نماز کا ٹائم ہو گیا تھا میں نے عصر کی نماز پڑھی اور سوچا کہ اپنے تمام بہن بھائیوں کو اج کے دن کا احوال بتا دوں یہ تھی میری اج کی ڈائری امید ہے کہ اپ سب بہن بھائیوں کو پسند ائے گی دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا بھائی عمران خان