You are viewing a single comment's thread from:
RE: Comment contest//Rock music genre
میرا پسندیدہ پاکستانی راک گلوکار ابرار الحق ہے۔ اس کا گایا ہوا ہر گانا مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔ اس نے ہر زبان میں گانے گائے ہیں ۔خاص طور سے اردو ،پنجابی زبانوں میں۔ یہ ایساسنگر ہے ،جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مشرقی وسطیٰ میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے گانے ہر لحاظ سے بہترین اور سننے والوں کے لیے تفریح کا سامان ہوتے ہیں۔
یہ گانا بھی پنجاب کے کلچر پہ گایا گیا ہے ۔اس میں پنجاب کے کلچر کو اتنے اچھے طریقے سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کیا انڈیا کے لوگ بھی پنجاب کے کلچر کو اتنے اچھے طریقے سے اجاگر کرنے پر عش عش کر اٹھے ہیں۔ اس کے گانا انے سے پہلے ہی اس کی شائقین کی تعداد اتنی زیادہ بڑھ چکی ہوتی ہے کہ، اپنے گانے کو پبلش کرانا اس کے لیے ذرا بھی مشکل نہیں ہوتا۔ کیونکہ یہ واحد ایک ایسا گلوکار ہے جو کہ مشرق اور مغرب دونوں جگہوں پر مقبول ہے۔