The Diary Game (13-04_2024) A Memorable Day by @aliabid01

in Healthy Steem13 days ago

السلام علیکم دوست احباب کیا حال ہیں امید کرتا ہوں
سب احباب ٹھیک ہوں گے اور سب کی چھٹیاں خوب گزری ہوں گی سب نے انجوائے کیا ہوگا عید سب نے اپنے
دوستوں کے ساتھ گزاری ہوگی

آپ سب نے میرے پچھلا بلاگ دیکھا ہوگا کہ میں اپنے کزنز اور بھائیوں کے ساتھ بلوٹ شریف اور چشمہ جا رہا تھا اس میں میں نے اپنا ادھا احوال بتایا اور باقی رہتا تھا تو اج کی اس پوسٹ میں میں اپ کو اپنا باقی کا احوال بتاؤں گا
کافر کوٹ سے انجوائے کرنے کے بعد ہم لوگ پھر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے اور دربار کی طرف روانہ ہوئے دربار پہاڑ سے بالکل ہی پاس تھا تقریبا 10 منٹ کے بعد ہم دربار پر پہنچ گئے دربار کے باہر بازار لگا ہوا تھا عام طور پر ہر دربار کے باہر ایسے ہی بازار ہوتا ہے یہ پاکستان کی خاصیت ہے

IMG_20240413_130648.jpg

چشمے کی طرف رواں دواں

بازار سے ہوتے ہوئے میرے کچھ دوستوں نے اور ہم نے اگے جا کر وضو کیا اور پھر دربار اندر داخل ہوئے داخل ہوتے ہوئے ہم نے اپنے ایک بھائی کو جوتوں کی رکھوالی کے لیے بٹھایا کیونکہ یہ ایک ایسا علاقہ تھا جہاں پر سنا ہے کہ جوتے بھی اٹھا لیے جاتے ہیں ہم سب دربار کے اندر پہنچ گئے دربار میں کچھ مرد اور خواتین پہلے سے موجود تھیں جو زیارت کر رہی تھی

IMG_20240413_133719.jpg

ہم ایک راستے سے دربار کے اندر داخل ہوئے وہاں پر ہم نے اپنی اپنی مرادیں مانگیں مراد ہیں بے شک اللہ تعالی پورا کرتا ہے لیکن اللہ تعالی تک پہنچنے کا وسیلہ بزرگ شخصیات ہوتی ہیں اور شاہ عیسی بھی ان میں سے ایک ہے سب دوستوں نے اپنے اپنے دل کی مرادیں مانگی اور واپس دوسرے راستے سے اگئے

IMG_20240413_133542.jpg

پھر ہم سب نے ہوٹل سے کھانا لیا اور یہ سوچا کہ ہوٹل پر بیٹھ کر تو ہم روزانہ کھا لیتے ہیں اج کچھ نیا کیا جائے ہم سب نے کھانا اٹھایا اور پہاڑ کی طرف چل پڑے کافی چلنے کے بعد ہم نے ایک مناسب جگہ دیکھی جہاں پر ہم سب بیٹھ گئے اور کھانا کھانے لگے

IMG_20240413_142534.jpg

میں ایک پتھر پر بیٹھا تھا مجھے لگ رہا تھا کہ اب تک کھانا ٹھنڈا ہو چکا ہے جو بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا لیکن اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور ہمیں یہ کھانا پڑا اب ہمیں اڑھائی بج چکے تھے اور بھوک کی شدت بڑھ چکی تھی بھوک اتنی ہو گئی تھی کہ ہماری روٹیاں کم پڑ گئیں

IMG_20240413_142709.jpg

کھانا کھانے کے بعد ہم اگے چل کر ایک جگہ پر گئے جو یہاں کی بہت مشہور جگہ ہے کہتے ہیں کہ یہاں سے صرف وہی گزر سکتا ہے جو حلالی ہوتا ہے یعنی کہ جس کا خون حلالی ہوتا ہے وہ اس تنگ جگہ سے گزر جائے گا اور جو نہیں گزرے گا وہ حلالی نہیں ہوگا اگرچہ اس بات میں کچھ صداقت نہیں ہے لیکن پھر بھی اس تنگ جگہ میں میں نے بھی گزرنے کی ٹھان لی اور بالاخر اس سے گزر گیا

IMG_20240413_144450.jpg

IMG_20240413_144443.jpg

موسم نہایت خوشگوار تھا اگرچہ ہم نے دو پہاڑوں کا سفر پیدل کیا لیکن تھکاوٹ محسوس نہیں ہوئی
پہاڑ سے واپسی پر ہم نے یہاں پر ایک پرانی طرز کا کنواں دیکھا جب زراعت میں جدید ٹیکنالوجی نہیں ائی تھی تو اس قسم کے کنویں سے لوگ پانی نکالتے تھے اور اپنے کھیتوں کو سیراب کرتے تھے یہ کنواں اونٹ یا بیل کی مدد سے چلتا تھا کنویں کی گہرائی بہت زیادہ تھی انسانوں کی سیفٹی کے لیے اس کے ارد گرد باڑ لگایا ہوا تھا

IMG_20240413_151308.jpg

IMG_20240413_151300.jpg

یہاں یہ سارے حسین منظر دیکھنے کے بعد ہم ائے ہماری گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ نزدیک ہی ہندوؤں کا ایک مندر ہے جو کیول رام کے نام سے جانا جاتا ہے ہم سب نے وہاں جانے کی تیاری پکڑی گاڑی میں بیٹھ گئے اور سب وہاں پہنچ گئے وہاں پہنچنے پر ہمیں پتہ چلا کہ اج ہندوؤں کا کوئی تہوار ہے اور سارے ہندو اس میں ائے ہوئے ہیں ہمیں سیکورٹی فورسز نے اندر جانے کے لیے اجازت نہیں دی سو ہم وہیں سے واپس پلٹ ائے
وہاں سے واپسی پر پھر ہم اپنی گاڑی میں بیٹھے اور چشمہ کے لیے روانہ ہوئے اب تقریبا چار بج چکے تھے ہم نے ایک ہوٹل پر رک کر چائے پینے کا فیصلہ کیا ہم چشمہ کے راستے میں ایک اچھے ہوٹل پر رکے اور وہیں پر سب بیٹھ کر چائے پینے لگے تھکاوٹ کی وجہ سے چائے ہمیں بہت بھلی لگ رہی تھی اس وجہ سے ہم نے ایک ایک کپ اور منگوا لی اور اس سے لطف اندوز ہوئے

IMG_20240413_170457.jpg

چائے پینے کے بعد ہم وہاں سے روانہ ہوئے ادھے گھنٹے کے سفر کے بعد ہم چشمہ پہنچ گئے ہماری گاڑی کے ڈرائیور نے ہمیں پل سے پہلے ہی اتار دیا اور کہا کہ اگے کا نظارہ اپ پیدل چل کر دیکھیں گے لیکن جب ہم گئے تو وہاں پر کوئی ایسا نظارہ نہیں تھا جو قابل دید ہو سوائے پانی کے شور کے وہاں کچھ بھی
قابل دید نہیں تھا پھر ہم وہاں نہیں رکے اور آگے نکلتے ہوئے معلوم ہوا کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان کے احاطہ سے نکل رہے ہیں

IMG_20240413_173236.jpg

ہم دوبارہ گاڑی میں بیٹھے اور اگے کے لیے روانہ ہوئے اگے جا کر ایک جگہ پر ہم رکے تو وہاں پر سیکیورٹی فورسز نے ہمیں جانے کے لیے کہا کہہ رہے تھے کہ یہ ممنوعہ علاقہ ہے یہاں پر خطرہ ہے اپ لوگ یہاں سے چلے جائیں تو ہمیں وہاں سے بھی نکلنا پڑا اگے جا کر پھر ہم نے ایک جگہ گاڑی ٹھہرائی تو وہاں دیکھا بہت خوبصورت منظر تھے لوگ حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے

IMG_20240413_180716.jpg

اب تقریبا شام کا وقت ہو چکا تھا چشمہ بیراج کا پانی اور وہاں کی ٹھنڈی ہوا ہمیں بہت لطف اندوز کر رہی تھی ہم وہاں پر کافی دیر رکے رہے اور خوب انجوائے کیا ہم نے کشتی پر سواری کرنا چاہی لیکن کشتی والے نے ایک راؤنڈ کے بہت مہنگے دام بتائے جس کی وجہ سے ہم سواری نہیں کر پائے البتہ میں نے کشتی والے سے کہا کہ مجھے اس پر بیٹھ کر تصویر بنانے دیں ان کی مہربانی کہ انہوں نے اس پر بیٹھ کر مجھے تصویر بنانے دی میں کشتی کی پہلے سواری کر چکا تھا اس لیے بھی مجھے اس میں کچھ انٹرسٹ نہیں ہو رہا تھا اور باقی میرے کزنز نے بھی اس پر سوار ہونے کی حامی نہیں بھری

IMG_20240413_181424.jpg

یہ میری زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک دن تھا ہم سب نے وہاں پر بہت انجوائے کیا میرے چھوٹے کزن میرے بڑے بھائی بڑے کزن سب بہت خوش تھے سب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے اور سفر بہت مزے کا اور یادگار گزرا مغرب کے بعد ہم وہاں سے واپسی کے لیے روانہ ہوئے

IMG_20240413_202617.jpg

زندگی کی الجھنوں میں وقت صرف وہی خوشگوار اور کارساز ہوتا ہے جو اپ اپنے لوگوں میں گزارتے ہیں
اپنوں کے ساتھ ہی عید کی خوشیاں ہوتی ہیں شاید اس سے پہلے میرا اس طرح کا سفر نہ ہوا ہو یہ عید مجھے ہمیشہ یاد رہے گی کیونکہ اس نے میرا دن بہت خوبصورت بنایا
اپ سب اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ وقت گزارے جو سکون اپنے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے اور انجوائے کرنے
میں ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے

خدا آپکا حامی و ناصر ہو
علی عابد♥️
Sort:  

This post has been upvoted through Steemcurator09


New Commer's Team : Curation Guidelines For April2024
Curated by @𝗲𝗹-𝗻𝗮𝗶𝗹𝘂𝗹

Note:

 12 days ago 

Welcome to Healthy Steem Community! Thank You for publishing a quality post in Healthy Steem Community. We are glad to see your entry. We have assessed your entry and we present the result of our assessment below.


CriteriaStatus
Clubstatus#newcomer
steemexclusive
Plagiarism free
BOT Free
AI Article Free
CategoryRemark
Support #burnsteem25xx
Verification Date
27-04-2024

IMG-20230531-WA0105.jpg

 11 days ago 

Bahi Jan ap ny bht he acha likha ap k din full enjoy wala tha or sb sy achi bat ya k ap hmri zuban ko promote kr rhy han

Best of luck Bahi Jan @aliabid01

بہت شکریہ بھائی

 10 days ago 

❣️

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.13
JST 0.033
BTC 61511.66
ETH 2989.02
USDT 1.00
SBD 3.63