امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں ..

UrduPoint
زیر بحثعمران خانپاکستان تحریک انصاف
New Zealand نیوزی لینڈ (2/1 , 0.2 اوورز)

امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
پابندیوں کا شکار ہونے والی کمپنیوں میں سے تین کا تعلق چین میں اور ایک بیلاروس ہے‘ پابندیوں کامقصد سزا دینا نہیں بلکہ رویے میں مثبت تبدیلی لانا ہے. امریکی محکمہ خارجہ
Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 20 اپریل 2024 12:59

pic_fec69_1713599965.jpg._2.jpg

امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اپریل۔2024 ) امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ان پابندیوں کا شکار بننے والی کمپنیوں میں سے تین کا تعلق چین اور ایک کا بیلاروس سے ہے.
(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس کو روک کر عالمی عدم پھیلاﺅکے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کے تحت آج ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13382 کے مطابق بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذمہ دار چار اداروں کو نامزد کر رہے ہیں.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ان اداروں میں سے تین کا تعلق عوامی جمہوریہ چین میں اور ایک بیلاروس سے ہے، جنہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرامز بشمول اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کیے بیان کے مطابق جن اداروں پابندیاں عائدکرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں بیلاروس کا منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ، چینی کمپنیاں لانگ شیان ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، تیانجن کریٹیسورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ اور گرینپیکٹ کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں جو ایسی سرگرمیوں یا لین دین میں ملوث پائی گئیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاﺅیا ان کی ترسیل کے ذرائع میں عملی طور پر تعاون کیا یا جن سے عملی طور پر تعاون کرنے کا خطرہ لاحق ہے جس میں پاکستان کی طرف سے ایسی اشیا کی تیاری، نقل و حمل، منتقلی یا استعمال، حاصل کرنے یا رکھنے کی کوششیں شامل ہیں.
امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا کہ بیلاروس میں قائم منسک وہیل ٹریکٹر پلانٹ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو خصوصی گاڑیوں کی چیسس فراہم کرنے کے لیے کام کیا اسی طرح چینی کمپنی لانگ شیان ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ پر الزام ہے کہ اس نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو متعلقہ سامان فراہم کیا ایک اور چینی کمپنی تیانجن کریٹیﺅ سورس انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ پر امریکہ نے پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام میں متعلقہ آلات فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے چین ہی کی تیسری کمپنی گرینپیکٹ کمپنی لمیٹڈ پر الزام لگایا کہ اس نے پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے ساتھ مل کر بڑے قطر والی راکٹ موٹروں کی جانچ کے لیے آلات کی فراہمی کے لیے کام کیا.
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں نامزد کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد کی امریکہ میں تمام پراپرٹیز اور مفادات کو بلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی اطلاع محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او پی اے سی) کو دی جائے گی بیان کے مطابق تمام افراد یا ادارے جو ان پابندی کی شکار کمپنیوں میں بالواسطہ یا بالواسطہ50 فیصد یا اس سے زیادہ سے زیادہ شراکت رکھتے ہیں کو بھی بلاک کر دیا جائے گا.
امریکی شہریوں کی طرف سے یا امریکہ کے اندر تمام لین دین، جو نامزد یا دیگر پابندی کے شکار افراد کی پراپرٹی میں شامل ہوں، ممنوع ہے جب تک کہ او ایف اے سی نے عام یا مخصوص لائسنس جاری کیا ہو یا اس کی جانب سے انہیں مستثنی قرار دیا گیا ہو کسی بھی بلاک شخص کے لیے یا ان کے مفاد کے لیے فنڈز، سامان یا سروسز کی فراہمی پر پابندی بھی شامل ہے. محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا حتمی مقصد سزا دینا نہیں بلکہ رویے میں مثبت تبدیلی لانا ہے واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال اکتوبر میں تین چینی کمپنیوں پر پابند عائد کی تھی ان کمپنیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تحت میزائلوں کی تیاری سے متعلقہ آلات فراہم کیے.
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب ..
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل ..
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں

Sort:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

Upvoted! Thank you for supporting witness @jswit.

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 68096.92
ETH 3795.66
USDT 1.00
SBD 3.59